ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: 2ستمبر کو وزیر اعظم مودی کی ہوگی مینگلور آمد ؛ سکیورٹی کے سخت انتظامات : بنگر کولور میں سماویش کی تیاریاں زوروں پر

منگلورو: 2ستمبر کو وزیر اعظم مودی کی ہوگی مینگلور آمد ؛ سکیورٹی کے سخت انتظامات : بنگر کولور میں سماویش کی تیاریاں زوروں پر

Tue, 30 Aug 2022 19:18:58    S.O. News Service

منگلورو:30؍اگست(ایس اؤ نیوز)شہر کے نواحی علاقے بنگر کولورکے گولڈ فنچ میں 2ستمبر کو منعقد ہونے والے سماویش میں وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہونےکی وجہ سے منگلورو شہر اور نواحی علاقےمیں پولس کی سخت سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ پولس نے  اتوار سے ہی سواریوں کی جانچ شروع کی ہے جس میں پیر کو مزید سختی لائی گئی ہے۔ سمندر ی ساحل پر بھی گشت جاری ہے ساحل تحفظ دستہ سخت نگرانی میں مصروف ہے۔

بنگر کولور میں سماویش کی تیاریاں جاری ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق  وزیرا عظم کاسفر  2کلومیٹر سے زائد نہیں ہونا چاہئے۔ متعلقہ ہدایات پر عمل کرتےہوئے گولڈ فنچ میدان کے قریب ہی تین عارضی ہیلی پیڈ  تعمیر کئےگئے ہیں۔

وزیر اعظم 2ستمبر کی شام کوچین سے خصوصی ہوائی جہاز سے منگلورو ہوائی اڈہ پہنچیں گے وہاں سے ہیلی کاپٹر(تین ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیاجائے گا) کے ذریعے سماویش کے مقام کو پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وزیرا عظم کی حفاظت کے نگراں کار ایس پی جی تیم کے 13افسران پیر کو ہی  منگلورو پہنچ گئے  ہیں جن میں ایک آئی جی پی ، دو ایس پی شامل ہیں اور ایس پی جی کی ایک اور ٹیم کے افسران بھی عنقریب منگلورو پہنچنے والے ہیں۔ سماویش کے مقام سے 200میٹر کی دوری پر سیف روم تعمیر کرنےکےلئے وزیراعظم کے دفتر سے ہدایت دئیے جانے کی وجہ سے توقع ہے کہ  کراولی کالج ، اے جے انجنئیرنگ کالج سمیت علاقے کی ایک دیگر عمارت کو ایس پی جی ٹیم سیف روم کے طورپر استعمال کرے گی۔

گولڈ فنچ قریب 30ایکڑ پر محیط ہے  اس کے اطراف سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے ۔کاؤور پولس تھانہ نے  سماویش کے  مقام کے اطراف موجود سبھی دکانیں، ہوٹلس ، دفاتر وغیرہ کو 1اور2ستمبر کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے چلتے کولور، کوٹار چوکی کا علاقہ دودن مکمل بند رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے کے ٹرافک  نظا م میں بھی کافی تبدیلیاں کئے جانےکی جانکاری دی گئی ہے۔

خانہ بدوشوں کےلئے متبادل انتظام :بنگر کولور کے گولڈ فنچ میدان میں 2ستمبر کو ہونےو الے پروگرام میں وزیر اعظم مودی کی شرکت کو دیکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے طورپر پارکنگ سمیت  سماویش کی متعلقہ ضروریات کےلئے دستیاب ہرایک مقام کو استعمال کئےجانے کا طئےکیاگیا ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر بنگر کولور کے گرودوارا میں خیمہ لگا کر رہائش اختیار کرنےوالوں سےکہاگیا ہے کہ وہ یہاں سے دوسری جگہوں پر منتقل ہوجائیں۔ یہاں سے منتقل ہونےو الوں کے لئے عارضی طورپر قریب کے مقامات مہیا کئے جانےکی دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجندر کے وی نے جانکاری دی ہے۔ اسی دوران مہا نگر پالیکا کے مقامی ممبران کے تعاون سے ٹنٹ والوں کو پالیکا کی جانب سے متبادل انتظام کئے جانے کی ڈی سی نے جانکاری د ی ہے۔ بنگر کولور کے گولڈ فنچ میدان میں ہونےوالےپروگرام میں وزیراعظم کی شرکت کو دیکھتےہوئے پولس نے اتوار کو  بنگر کولور کے گرودوارا میں ٹینٹ ڈال کر مقیم  30سے زائد خانہ بدوشوں کو نکا ل دیا  ہے۔


Share: